بیجنگ :ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا آغاز بیس ستمبر کو بیجنگ میں ہوا ۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولئی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور چائنا ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر وانگ گوانگچھیان نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔شرکاء نے خیال ظاہر کیا کہ صدر شی جن پھنگ کے پہلی کانفرنس کے لیے بھیجے گئے تہنیتی پیغام کی رہنمائی میں، چین نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاپولرائزیشن قانون میں ترمیم کی ہے، سائنسی شعور کو بلند کرنے کی قومی مہم کو نافذ کیا ہے،اس حوالے سے قومی صلاحیت کی تعمیر پر بھرپور توجہ دی ہے،اور سائنس و ثقافت کے انضمام کو فروغ دیا ہے۔علاوہ ازیں چین نے 20 ممالک کے ساتھ مل کر "عالمی تنظیم برائے عوامی سائنسی شعور” قائم کی ہے جس میں 32 بانی رکن ادارے شامل ہیں ،جو عالمی سطح پر سائنسی شعور کی تعمیر اور تعاون کے لیے ایک مثبت کردار ہے۔32 ممالک سے سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، کاروبار ی حلقوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 500 سے زائد مہمانوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت