بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے بتایا کہ چین 25 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پر عمل درآمد کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔تصور کے لحاظ سے ، یہ اقدام اب چین کی ایک تجویز سے بین الاقوامی اتفاقِ رائے بن چکا ہے اور "عوام کو ترجیح دینے والا” ترقی کا تصور لوگوں میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔عملی تعاون کے لحاظ سے،اس اقدام کے تحت اب تک 23 ارب یو ایس ڈالر سے زائد کے فنڈز کو متحرک کر کے 2000 سے زیادہ تعاون کے منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں۔ ان میں گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور اور جنوب–جنوب تعاون فنڈ زکے تحت ہونے والا عملی تعاون 70 سے زیادہ ممالک میں پھل پھول رہا ہے اور اس سے چار کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ترجمان نے کہا کہ میکانزم کے لحاظ سے،اس اقدام کے مختلف شعبوں میں تعاون کا ڈھانچہ مسلسل بہتر ہو رہا ہے، جس نے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک اہم مدد فراہم کی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت