بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے شہر کوہاٹ میں پولیس کیمپ پر دہشت گردانہ حملے اور اس میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بنی نوع انسان کی مشترکہ دشمن ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، اور تمام ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں اور عالمی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت