بیجنگ :یکم اکتوبر کو شائع ہونے والے”چھیوشی” میگزین کے 19ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا۔ مضمون کا موضوع "جامع، بنیادی اور ضمانتی نوعیت کی عوامی فلاح و بہبود کی تعمیر مضبوط بنانا” ہے۔ یہ مضمون نومبر 2012 سے جنوری 2026 تک شی جن پھنگ کی عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم تحریروں اور بیانات کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ چینی طرز جدیدیت میں عوامی فلاح و بہبود کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ عوام کی بہتر زندگی کی خواہش ہی ہماری جدوجہد کا مقصد ہے۔ ہمارا ہدف عظیم بھی ہے اور سادہ بھی، اور اس کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ عام لوگوں کو بہتر زندگی فراہم کی جائے۔ ترقی کے عمل میں عوامی فلاح و بہبود کا تحفظ اور اسے بہتر بنانا ضروری ہے، جبکہ بہتر زندگی کی مشترکہ تخلیق کے لیے عوام کی مشترکہ جدوجہد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عوام کی بہتر زندگی کی خواہش کو مسلسل حقیقت میں بدلا جائے۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عوام کو مرکز میں رکھتے ہوئے جامع، بنیادی اور ضمانتی نوعیت کی عوامی فلاح و بہبود کی تعمیر مضبوط بنائی جائے، وسیع تر عوام کے بنیادی مفادات کو بہتر طور پر یقینی بنایا جائے، ان کا تحفظ اور انہیں فروغ دیا جائے، عوام کو درپیش فوری اور اہم مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائے، بنیادی عوامی خدمات کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، عوامی خدمات کی سطح بلند کی جائے، ان کی متوازن دستیابی اور رسائی کو مضبوط بنایا جائے اور مشترکہ خوشحالی کے عمل کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھایا جائے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت