بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جمہوریہ بوٹسوانا کے صدر ڈوما گیڈیون بوکو، 12 سے 17 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ڈوما گیڈیون بوکو کا یہ چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور ضیافت کا اہتمام کریں گے، جبکہ دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان بات چیت بھی ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور بوٹسوانا اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد ، گزشتہ 51 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے مخلصانہ دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ دونوں ممالک نے اپنے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق اہم امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی، قدرتی آفات اور وبائی امراض کے دوران ایک دوسرے کا ساتھ دیا، جدیدیت کے سفر میں مل کر کام کیا اور بین الاقوامی امور میں درست مؤقف پر ثابت قدمی سے قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ دورہ چین اور بوٹسوانا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور نئے دور میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید اہم کردار ادا کرے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت