بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین، ہیکنگ سرگرمیوں کی ہمیشہ سے سخت مخالفت کرتا آیا ہے اور قانون کے مطابق ان سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹی معلومات پھیلانے اور غلط بیانی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے کی بھی شدیدمخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کا تحفظ چین اور امریکہ، دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ دوہرے معیار اور سیاسی جوڑ توڑ کو ترک کرے اور سائبر سیکیورٹی کے خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت کرے، تاکہ امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی چین امریکہ سائبر سیکیورٹی تعلقات قائم کیے جا سکیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت