بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے بیجنگ میں ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھانہ من سے ملاقات کی۔وانگ حو نینگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تو لام کے ساتھ قریبی تزویراتی رابطہ برقرار رکھا ہے، جس کی رہنمائی میں چین۔ویتنام تعلقات عالمی سطح پر صدی میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے تناظر میں مسلسل آگے بڑھے ہیں۔ چین ویتنام کے ساتھ دونوں ممالک کی حکمران جماعتوں اور اعلیٰ رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے "چھ مزید” کے مجموعی اہداف کے مطابق مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو اعلیٰ معیار کے ساتھ فروغ دینے اور چین۔ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔سی پی پی سی سی بھی ویتنام کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کی جدیدیت کے عمل میں کردار ادا کیا جا سکے۔ تران تھانہ من نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکمران جماعتوں اور اعلیٰ رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں چین۔ویتنام تعلقات مسلسل گہرے ہو رہے ہیں، جبکہ سیاسی بنیادیں، مادی بنیادیں اور عوامی حمایت کی بنیادیں مزید مستحکم ہوئی ہیں۔ انہوں نے چین کی اہم کامیابیوں پر مبارک باد دی اور کہا کہ ویتنام ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے۔ ویتنام کی قومی اسمبلی چین کے ساتھ تبادلوں کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں کے درمیان دوستانہ روابط کو فروغ دینے اور چین۔ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت