بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے حونان یونیورسٹی کے 100ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تہنیتی خط بھیجا۔جمعہ کے روز انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ، عملے اور فارغ التحصیل طلبہ کو مبارک باد پیش کی۔شی جن پھنگ نے اپنے خط میں امید ظاہر کی کہ اس نئے مرحلے پر حونان یونیورسٹی نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کی رہنمائی میں اپنی شاندار انقلابی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے "حقائق کی بنیاد پر آگے بڑھنے” کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے ، تدریس کے معیار کو مسلسل بہتر بنائے گی اور مزید باصلاحیت افراد کو تربیت دینے کی کوشش کرے گی تاکہ ملک کو تعلیم کے میدان میں مضبوط بنانے اور چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ میں نیا کردار ادا کیا جا سکے گا۔حونان یونیورسٹی 1926 میں قائم ہوئی۔ گزشتہ 100 برسوں کے دوران یونیورسٹی نے جدت اور ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے ملک کے لیے بڑی تعداد میں باصلاحیت افراد تیار کیے ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت