بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی طرف سے آزادانہ طور پر تیار کیے گئے ایک بغیر پائلٹ کے بڑے ٹرانسپورٹ طیارے نے سیچھوان کے زی گونگ ہوائی اڈے پر اپنا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا ۔
یہ فلائٹ ٹیسٹ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔پرواز کے دوران، تمام نظام معمول کے مطابق کام کرتے رہے ۔ بغیر پائلٹ ٹرانسپورٹ طیارےکے اس ماڈل میں 12 کیوبک میٹر کی لوڈنگ اسپیس اور 2ٹن پے لوڈ کی صلاحیت ہے۔ یہ چین میں اس وقت مارکیٹ کی طلب کے مطابق تیار کیا جانے والا سب سے بڑا بغیر پائلٹ ٹرانسپورٹ طیارہ ہے۔ طیارے میں آسان لوڈنگ اور ان لوڈنگ، حفاظت اور اعلیٰ ذہانت کی خصوصیات بھی ہیں، جو چین کو ایئر کارگو کے نئے منظرناموں کو وسعت دینے اور کم اونچائی والے اقتصادی اسمارٹ لاجسٹک فارمیٹس کی تشکیل میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت