بیجنگ :امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی نے تین چینی کمپنیوں کو نام نہاد "ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے قانون” کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اس اقدام پر چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین میں جبری مشقت کا کوئی وجود نہیں۔چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں تمام قومیتوں کے عوام کو کام اور روزگار کے انتخاب کی آزادی اور برابری حاصل ہے اور ان کے محنت سے متعلق حقوق قانون کے مطابق مؤثر طور پر محفوظ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدامات کی کوئی حقیقی بنیاد نہیں ہے۔ امریکہ مسلسل نام نہاد انسانی حقوق” کے معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا ہے اور انسانی حقوق کے نام پر یکطرفہ تحفظ پسندی اور دباؤ ڈالنے والے اقدامات کرتا ہے۔ چین اس اقدام کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق، امریکی فریق کی جانب سے چینی کمپنیوں کو فہرست میں شامل کرنے کا اقدام دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے سے انحراف ہے۔ اس سے چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے استحکام کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور یہ انسانی ہمدردی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سیاسی ہیرا پھیری اور چین کو بدنام کرنے کی کوششیں بند کرے اور چینی کاروباری اداروں پر بلاجواز دباؤ ڈالنے سے باز آئے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
Trending
- کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کا اعلامیہ
- چین، "خود اصلاحی”: حکمرانی کے پیچیدہ مسائل سے متعلق سی پی سی کا حل
- چینی صدر کا اسپین میں ریل حادثے پر بادشاہ فیلیپے ششم کے نام تعزیتی پیغام
- چین میں جبری مشقت کا کوئی وجود نہیں، چینی وزارت تجارت
- جاپان، سینریو کا ڈرامے "ویونٹ” کے ساتھ تمام اشتراکی منصوبے منسوخ کرنے کا اعلان
- چین کی سمندری معیشت کا حجم پہلے تین سہ ماہیوں میں 8.5 ٹریلین یوآن، سالانہ شرح نمو 4.9 فیصد
- چائنا میڈیا گروپ نے رئیل میڈرڈ کا معافی نامہ موصول ہونے کی تصدیق کر دی
- سوئٹزرلینڈ کے صدر گائی پارملین چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین کا امریکہ پر کیوبا کی ناکہ بندی اور دباؤ فوری ختم کرنے پر زور
- چین کا امریکہ اور ایران پر جنگ بندی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے زور