بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے صدر گائی پارملین 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک چین کا ورکنگ دورہ کریں گے۔ بدھ کے روز یومیہ پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کےصدر کے دورۂ چین کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ ان سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ رواں سال چین اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان جدیدیت پسندی پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کو دس سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، بالخصوص آزاد تجارتی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی ایک نمایاں خصوصیت بن چکا ہے۔ گو جیاکھون نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے والا پہلا یورپی ملک ہے۔ گزشتہ دس برسوں کے دوران اس معاہدے نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معیشت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ مل کر پائیدار دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے، عوام کے لیے زیادہ خوشحالی، کاروباری حلقوں کے لیے مزید سازگار ماحول اور عالمی معیشت کے لیے مزید استحکام فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- چائنا میڈیا گروپ نے رئیل میڈرڈ کا معافی نامہ موصول ہونے کی تصدیق کر دی
- سوئٹزرلینڈ کے صدر گائی پارملین چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
- چین کا امریکہ پر کیوبا کی ناکہ بندی اور دباؤ فوری ختم کرنے پر زور
- چین کا امریکہ اور ایران پر جنگ بندی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے زور
- چین، کینٹن فیئر کے دوسرے مرحلے کا اختتام
- چین اور برازیل کے تعلقات کی طویل المدتی نوعیت مزید نمایاں ہوئی ہے، چینی صدر
- چینی صدر کا جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا یاسوؤ کے اہلِ خانہ کے نام تعزیتی پیغام
- چین عالمی توانائی کی منتقلی میں اہم شراکت دار ہے، بین الاقوامی قابلِ تجدید توانائی ایجنسی
- چین تاریخی حقائق کا تحفظ برقرار رکھے گا، چینی وزارتِ خارجہ
- چین مصنوعی ذہانت کے دور کے سوال کا جواب”روزگار دوست ترقی کے طریقہ کار”سے دیتا ہے ، چینی میڈیا