بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو کے درمیان شین زین میں ملاقات ہوئی۔ انڈونیشیا کے صدر اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر دوطرفہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں کو چین اور انڈونیشیا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل نئی بلندیوں تک لے جانا چاہیے، بلیو پارٹنر شپ کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیے اور جلد از جلد ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کو طے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ، اپیک اور چین-آسیان سمیت کثیرالجہتی فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے، آسیان کے اتحاد اور اسٹریٹجک خودمختاری کی حمایت کرنے، علاقائی سلامتی اور ترقی برقرار رکھنے، گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ان کی چار ملاقاتیں ہوئی ہیں، جس سے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا صوبہ تسلیم کرتا ہے۔
Trending
- ایشیا پیسیفک کمیونٹی علاقائی تعاون کا نیا نمونہ بن گیا، چینی میڈیا
- شین زین سے آگے: ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر عملی پیش رفت کے نئے مرحلے میں داخل
- چین، شین زین کی ایک میز، تین کرسیاں: دنیا کی توقعات کو نئی شکل دینے والی ملاقات
- چین اور سنگاپور کو شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہیے، چینی صدر
- چین اور انڈونیشیا کا دوطرفہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے مذاکرات کے آغاز کا اعلان
- چین اور آسٹریلیا کے تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں، چینی صدر
- چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین تھائی لینڈ کے قومی استحکام کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی صدر
- چین،33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں ”اپیک لیڈرز شین زین آؤٹ لک“ کی منظوری
- چین کی ذہین مینوفیکچرنگ عالمی سطح پر صفِ اول میں شامل