بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ بدھ کے روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی۔ورک رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے لئے چین کی ترقی کے اہم متوقع اہداف یہ ہیں: جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5فیصد ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رہے گی جبکہ شہری علاقوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔معتدل نرم مانیٹری پالیسی نافذ کی جائے، ریزرو ریشو اور شرح سود کو وقت کیساتھ کم کیا جائے تاکہ وافر لیکویڈیٹی برقرار رکھی جائے۔ ریل اسٹیٹ مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ کی صحت مند ترقی کو مزید فروغ دیا جائے.صارفی اشیاء کی تجارت میں مدد کے لئے 300 بلین یوآن کے انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز کا انتظام کیا جائے۔ کھپت کے امکانات کو بڑھانے کے لئے تعطیلات کے نظام کو نافذ اور بہتر بنایا جائے۔
Trending
- چین کا ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
- عالمی برادری کو جاپان کے حالیہ غلط بیانات اور اقدامات پرانتہائی چوکس رہنا ہوگا، چینی وزارت خارجہ
- جب لوگ پیٹرول پمپ پر بے بس ہو جائیں، دنیا خاموشی سے نئی پٹڑی پر منتقل ہو رہی ہوتی ہے
- چین اور روس کو بڑے منصوبوں کے عملی نفاذ کو یقینی بنانا چاہیے، چینی عہدیدار
- چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت
- قانون کی حکمرانی پر شی جن پھنگ کی منتخب تحریریں کی جِلد اول کا انگریزی ایڈیشن شائع
- جاپان کی جانب سے نئی ”انڈو پیسیفک حکمت عملی“ پر عالمی مبصرین کی تشویش
- چین، سدرن تھیٹر کمانڈ کا ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت
- چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی آپریشن مئی میں مستحکم رہا
- مستقبل کی صنعتوں کی ترقی میں عمدہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے، چینی صدر