بیجنگ (نمائندہخصوصی) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ترجمان لیو جے ای نے کہا ہے کہ 2024 میں ، چینی معیشت نے مستحکم ترقی کی ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے ۔ ملک کی جی ڈی پی 134 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی شرح نمو 5 فیصد ہے ، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں پیش پیش ہے۔پیر کے روز سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی پریس کانفرنس میں لیو جے ای نے چینی اور غیر ملکی میڈیا کو سی پی پی سی سی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ لیو جے ای نے بتایا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منگل کی سہ پہر 3 بجے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگا اور 6 روز تک جاری رہنے کے بعد 10 مارچ کی صبح اختتام پزیر ہوگا ۔لیوجئے ای نے کانفرنس کے امور اور تجاویز کے حوالے سے بتایا کہ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی نے اہم معاملات پر 42 خصوصی مطالعات کا اہتمام کیا ، 85 مشاورت اور سیاسی سرگرمیاں منعقد کیں ، 5 ہزار سے زیادہ تجاویز کا جواب دیا ، اور 10 ہزار سے زیادہ معلومات کا تبادلہ کیا۔ ان آراء اور تجاویز کو حکومتی فیصلہ سازی کے اقدامات میں تبدیل کیا گیا ہے، جس میں قومی گورننس سسٹم میں خصوصی مشاورتی اداروں کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا ہے
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز