بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے “چین کے فینٹینیل جیسے مادوں پر قابو پانے” کے وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سوالات کے جوابات دیے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے وائٹ پیپر “چین کے فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول” میں جامع اور تفصیلی انداز میں چین کے موقف، اقدامات اور فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول کے نتائج کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔وائٹ پیپر پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنا بے بنیاد ہے اور یہ تحفظ پسندی، یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کی ایک مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ الزامات کے بجائے اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے ،اس معاملے کو معروضی اور عقلی طور پر دیکھے اور اسے ہینڈل کرے ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز