نیویارک:پاکستان ایئر فورس کے ہیرو اور جنگ کے غازی کامران مسیح کے اعزاز میں نیویارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح گل نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اور کونسل آن پاک-امریکہ ریلیشنز کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد پاک فوج کی جرات مندانہ کارکردگی کو سراہنا اور قوم کی جانب سے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔اکرم مسیح گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح کی بہادری پر اس سپوت کو قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح نے دفاع وطن میں بہادری کی مثال قائم کی اور دشمن کی صفوں کو تہہ تیغ کرتے ہوئے بخیرو عافیت واپس پہنچے۔انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک فضائیہ کے شاہین کامران مسیح کی بہادری کو پاکستان کے دوسرے بڑے فوجی اعزاز "ہلالِ جُرات” سے نوازاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ "کامران مسیح کی شجاعت ہمارے لیے باعث فخر ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی چاہیے کہ کامران مسیح کے نام سے ادارے منسوب کریں تاکہ دنیا بھر میں پاک فوج کی بہادری اجاگر کی جا سکے۔”اکرم مسیح گل نے کہا کہ ہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے پیشہ ور، دلیر اور باصلاحیت فورس ہیں۔” انہوں نے کہا کہ یہ صرف افواج پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی غیرت، خودداری اور اصولوں کی فتح ہے۔ اکرم گل نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر پاکستان پر بلا جواز جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، مگر ہماری بہادر افواج نے نہ صرف تحمل کا مظاہرہ کیا بلکہ دشمن کے ہر وار کا بھرپور اور مؤثر جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔انہوں نے مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا اورامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوںنے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پرولیم شہزاد، جیمس سپرین،پاسٹر روبن یامین، مشتاق کمبوہ،محمد ظہیر، مسز طاہرہ شریف ودیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز