بیجنگ (ویب ڈیسک) چین، روس، کینیڈا اور بھارت کے تھنک ٹینکس کی جانب سے مشترکہ طور پر مرتب کردہ تحقیقی رپورٹ "مشکل مسائل سے نمٹنا: نئے دور میں چین کی جامع گہری اصلاحات اور اعلیٰ سطحیٰ کھلے پن کا عمل نیز 2029 اور 2035کا وژن ” جاری کی گئی، جس میں اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے چین کے پختہ عزم کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔
رپورٹ میں چین کے متعدد اصلاحاتی اقدامات کو چھ زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے عام فہم انداز میں وضاحت کی گئی ہے ، جن میں انسداد غربت، بندش کا خاتمہ، انسداد آلودگی، انسداد بدعنوانی، انسداد بالادستی اور بحران سے نمٹنا شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چینی معاشرے کو اس وقت اصلاحات میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے اور یہ جس قدر مشکل اور چیلنجنگ ہے، اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھانا اتنا ہی ضروری ہے۔ رپورٹ میں 2029 اور 2035 میں چین کی جانب سے اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے کے وژن کی بھی وضاحت کی گئی ہے ، جن میں زیادہ مستحکم معیشت، خوشحال جمہوریت، ثقافتی تنوع، مزید آرام دہ طرز زندگی، ایک سرسبز ماحول، ایک محفوظ ملک اور ایک مضبوط رفتار ، جیسے عوامل شامل ہیں.
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز