بیجنگ (نمائندہ خصوصی)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ، وراثت اور استعمال کو مضبوط بنانے کے بارے میں اہم ہدایات دیتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ "بیجنگ سنٹرل ایکسس ” ، "بدین جاران ڈیزرٹ لیک گروپ” اور "چین کے بحیرہ ذرد اور بحیرہ بوہائی کے مہاجر پرندوں کی رہائش گاہ (مرحلہ دوم)” کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں کامیاب شمولیت مادی اور روحانی تہذیبوں کی ہم آہنگی اور انسان اور قدرت کے پرامن بقائے باہمی پرمبنی چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر کے لئے مثبت اہمیت کی حامل ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں موجودہ کامیابی سے فائدہ اٹھا کر ثقافتی اور قدرتی ورثے کے مجموعی اور منظم تحفظ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ورثے کے تحفظ کی صلاحیت اور معیار کو صحیح معنوں میں بہتر بنانا ہوگا۔ بہتر زندگی کے لئے عوام کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لئے ثقافتی اور قدرتی ورثے کی وراثت اور استعمال کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ اور ثقافتی اور قدرتی ورثے کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت