رواں سال مارچ میں ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے ممنوعہ ادویات کے لیے امریکی کھلاڑی ایلین نائٹن کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا لیکن امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے آلودہ گوشت کھانے کے دعوے کی بنیاد پر ان پر پابندی عائد نہیں کی۔ واڈا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے ڈوپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دینا واڈا کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔
سی جی ٹی این کی جانب سے جاری آن لائن سروے کے نتائج کے مطابق، 90.15 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ پیرس اولمپکس میں نائٹن کی شرکت نے کھیلوں کے مقابلوں کی شفافیت اور معقولیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ 96.54 فیصد جواب دہندگان نے اسے مثالی "امریکی طرز کا دوہرا معیار” قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 95.63 فیصد جواب دہندگان کو امریکی کھلاڑیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جھوٹے اعلانات کی وجہ سے شدید شکوک و شبہات ہیں۔ 96.23 فیصد جواب دہندگان نے اس بات پر زور دیا ہےکہ پیرس اولمپکس کے دوران امریکی کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ میں اضافہ کیا جائے۔سروے میں 91.61 فیصد جواب دہندگان کو امریکی کھیلوں میں ڈوپنگ کے منظم غلط استعمال کے بارے میں انتہائی شکوک و شبہات ہیں۔ 93.85 فیصد جواب دہندگان اس بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں ڈوپنگ ٹیسٹ شفاف اور منصفانہ بنایا جائےگا کہ نہیں۔ 95.63 فیصد جواب دہندگان نے واڈا سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ میں متعلقہ محکموں کی نگرانی میں اضافہ کرے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 16 گھنٹوں کے اندر مجموعی طور پر 14،580 انٹرنیٹ صارفین نے اس پر ووٹ دیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز