چینی وزارت خارجہ نے "امریکہ کی نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کی کارروائیاں اور اس کا حقیقی چہرہ” کے عنوان سے رپورٹ جاری کی۔جمعہ کے روز جاری کردہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی (این ای ڈی) امریکی حکومت کا ‘سفید دستانہ’ ہے اور طویل عرصے سے ‘جمہوریت کے فروغ ‘ کی آڑ میں دوسرے ممالک کی حکومتوں کا تختہ الٹنے ،ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے، علیحدگی پسندی اور محاذ آرائی پر اکسانے اور رائے عامہ کے ذریعے نظریاتی دراندازی کرنے میں مصروف رہا ہے ۔اس سے شدید نقصان ہوا ہے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکا نے جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کی آڑ میں این ای ڈی کی مدد سے دوسرے ممالک میں دراندازی اور مداخلت کی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس سے عالمی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اور بین الاقوامی برادری اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک ملک کو اپنے حقائق اور اپنے عوام کی ضروریات کی بنیاد پر اپنی ترقی کا راستہ تلاش کرنے کا حق حاصل ہے۔ کوئی بھی ملک خود کو جمہوریت اور انسانی حقوق کا استاد نہیں سمجھ سکتا اور نہ ہی وہ "جمہوریت اور انسانی حقوق” کی آڑ میں دوسرے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر سکتا ہے اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دے سکتا ہے۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات