چین کے قومی ادارہ شماریات نے جولائی 2024 کے لئے قومی سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) اور پی پی آئی (انڈسٹریل پروڈیوسر پرائس انڈیکس) کے اعداد و شمار جاری کیے۔
جولائی میں صارفین کی طلب میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا، کچھ علاقوں میں زیادہ درجہ حرارت اور بارش کے موسمی اثرات کے باعث قومی سی پی آئی میں ماہ بہ ماہ اضافہ ہوا، اور سال بہ سال اضافہ بڑھ گیا. ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر سی پی آئی میں جون کے 0.2 فیصد کی کمی کی نسبت جولائی میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا ، جو حالیہ برسوں میں اسی مدت میں نسبتاً بلند معیار پر ہے۔جولائی میں مارکیٹ کی ناکافی طلب اور بعض بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر عوامل کے باعث قومی پی پی آئی میں ماہانہ اور سال بہ سال کی کمی جون کے مہینے کی طرح ہی رہی۔ ماہانہ بنیادوں پر جولائی کے پی پی آئی میں جون ہی کی طرح 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ سال بہ سال کی بنیاد پر جولائی کے پی پی آئی میں جون ہی کی طرح 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز