چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ چین ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند رہا ہے۔ چین نے ہمیشہ بنگلہ دیش کی آزادی، خود مختاری ،علاقائی سالمیت اور بنگلہ دیشی عوام کی طرف سے آزادانہ طور پر منتخب کردہ ترقی کے راستے کا احترام کیا ہے اور بنگلہ دیشی عوام کے لیے ہمیشہ اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ پالیسی پر عمل کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش کی روایتی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔ چین بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور چین-بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات