بیجنگ (نیوز ڈیسک) 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس منگل کے روز عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ترجمان نے کہا کہ چین کے دفاعی اخراجات نے 2016 سے لگاتار نو سال تک سنگل ڈیجٹ گروتھ برقرار رکھی ہے اور جی ڈی پی میں دفاعی اخراجات کا تناسب کئی سالوں سے 1.5 فیصد کے اندر رہا ہے جو عالمی اوسط سے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کی حفاظت کے لئے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ صرف ایک مضبوط قومی دفاع کا حامل چین ہی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بہتر دفاع کرسکتا ہے، ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کرسکتا ہے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھ سکتا ہے۔پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصول نہ صرف چین کی امن پر مبنی آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں بلکہ کھلے، جامع، عالمگیر اور عملی بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول بھی ہیں۔ چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو فروغ دینے اور عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز