بیجنگ :22 سے 26 تاریخ تک منعقدہ چوتھی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو میں ذہین اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز مکمل صنعتی چین کو طاقت فراہم کر رہی ہیں، جبکہ عالمی سطح پر جدید اختراعات کو عملی شکل دینے میں چینی سپلائی چین” کا کردار مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔موجودہ ایکسپو میں جاری کردہ "گلوبل سپلائی چین پروموشن رپورٹ” کے مطابق 2018 سے 2025 تک، عالمی سپلائی چین کے فروغ، رابطے، جدت طرازی اور لچک کے اشاریوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے عالمی سپلائی چین کے تعاون اور ترقی کے لیے مسلسل نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔امریکی کمپنی میڈٹرونک کے گلوبل سینئر وائس پریزیڈنٹ اور گریٹر چائنا کے صدر گو یو شاؤ نے کہا کہ چینی سپلائی چین کی لچک اور فوری ردعمل کی صلاحیت نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔ان کے مطابق بعض چینی شراکت دار صرف 24 گھنٹوں کے اندر نئے حل اور نئی مصنوعات کے نمونے تیار کر کے فراہم کر دیتے ہیں۔انتہائی بڑے پیمانے کی مارکیٹ ، مکمل اور لچکدار صنعتی نظام اور مسلسل جدت طرازی کی صلاحیتوں کی بدولت، "چینی سپلائی چین” مسلسل توانائی پیدا کر رہی ہے اور دنیا کے لیے نئے مواقع لے کر آ رہی ہے۔ اس میں "چینی سپلائی چین” کی جدت طرازی کی طاقت خاص طور پر توجہ کا مرکز ہے۔ جرمن کمپنی سیمنز ہیلتھ کئیر کے گریٹر چائنا کے صدر وانگ ہاؤ نے بتایا کہ چین کی جدت طرازی کی صلاحیت ان کی کمپنی کی عالمی تحقیق و ترقی کی حکمت عملی کو گہرائی سے متاثر کر رہی ہے، اور ان کی کئی جدید ترین مصنوعات میں چینی آر اینڈ ڈی ٹیموں کی کور ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جدید اور ذہین "چینی سپلائی چین” عالمی سپلائی چین کے نظام میں مزید گہرائی سے ضم ہو گی، عالمی صنعتی تعاون کے لیے استحکام اور یقین دہانی فراہم کرتی رہے گی، اور مختلف ممالک کو دنیا سے جڑنے اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر” میں مدد فراہم کرے گی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت