بیجنگ :چین کے وزیرِ تجارت وانگ ون تھاؤ نے یورپی یونین کے صدر دفتر میں یورپی کمیشن کے تجارت اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر ماروش شیفچووچ کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے بعد فریقین نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔ دونوں جانب نے باضابطہ طور پر چین۔یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے قیام کی توثیق کی۔ اس نظام کے تحت چار اہم شعبے قائم کیے گئے ہیں، جن میں تجارتی و سرمایہ کاری توازن، برآمدی کنٹرول، دانشورانہ املاک کے حقوق (انٹلیکچوئل پراپرٹی) اور عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او )شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشترکہ نگرانی کا ایک میکانزم بھی تشکیل دیا گیا ہے وانگ ون تھاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ چین یورپی یونین کے مسائل کی وجہ نہیں ہے، بلکہ مسائل کے حل میں ایک شریک ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے متعلقہ اقتصادی اور تجارتی آلات اور چین کے خلاف پابندیوں کے اقدامات چین-یورپی یونین کے معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون اور عالمی سپلائی چین کے استحکام کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے یورپی فریق پر زور دیا کہ وہ چین کے سنجیدہ خدشات کو اہمیت دے۔ ماروش شیفچووچ نے کہا کہ چین یورپی یونین کا کلیدی اقتصادی اور تجارتی پارٹنر ہے، اور یورپ کا یہ متفقہ خیال ہے کہ چین کے ساتھ رابطے اور بات چیت کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا تجارتی تنازعات کو بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور یورپی یونین چین کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کو مضبوط کرنے، اختلافات کو کنٹرول کرنے اور چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو زیادہ متوازن اور مستحکم ترقی دینے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز