بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کا موضوع "مشترکہ مستقبل کے لیے ذہین شراکت دار” ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور مصنوعی ذہانت کی ترقی اور حکمرانی کے حوالے سے چین کے موقف اور تصورات کی جامع اور منظم وضاحت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے تمام فریقوں کے درمیان باہمی اعتماد بڑھانے، اتفاق رائے پیدا کرنے اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائےگا تاکہ مصنوعی ذہانت کی صحت مند، محفوظ اور منظم ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز