بیجنگ : چین کے جاپان میں سفارت خانے کے ترجمان نے جاپان کی جانب سے کودائی موراتا کے خلاف فردِ جرم عائد کیے جانے سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ واقعہ جاپان میں انتہائی دائیں بازو کی سوچ اور قوتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کو اس معاملے پر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چین اور عالمی برادری کے سامنے ذمہ دارانہ جوابدہی پیش کرنی چاہیے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، 27 جولائی کو ٹوکیو کے ضلعی پبلک پراسیکیوٹرز آفس نے جاپان کی زمینی سیلف ڈیفنس فورس کے حاضر سروس اہلکار کودائی موراتا کے خلاف "غیر قانونی طور پر عمارت میں داخل ہونے” اور "سفارت خانے کے عملے کو دھمکانے” سمیت متعدد الزامات کے تحت باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی۔ رواں سال مارچ میں جاپان کی زمینی سیلف ڈیفنس فورس کے سیکنڈ لیفٹیننٹ کودائی موراتا نے چاقو کے ساتھ ٹوکیو میں واقع چین کے سفارت خانے کی دیوار پھاند کر احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد جاپانی پولیس نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت