بیجنگ :چینی وزارتِ دفاع کی معمول کی پریس کانفرنس میں ترجمان کرنل جیانگ بن نے فلپائن، امریکہ اور جاپان کے متعلقہ سمندری علاقے میں نام نہاد "مشترکہ گشت” کے حوالے سے تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ جزیرہ ہوانگ یان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ فلپائن چاہے کوئی بھی اقدام کرے یا اپنی حمایت میں کسی کو بھی ساتھ شامل کرے، اس سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے اور فلپائن کے غیر قانونی عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چینی فوج ہر وقت مکمل چوکس ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا اشتعال انگیز کارروائی کا بھرپور جواب دے گی۔ چینی فوج عملی اقدامات کے ذریعے ملک کی علاقائی خودمختاری، سمندری حقوق و مفادات کا تحفظ اور بحیرۂ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت