بیجنگ :حالیہ دنوں ، امریکہ نے قومی سلامتی کے نام پر بعض پابندیوں کے اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں چینی مصنوعی ذہانت کمپنیوں کے خلاف ممکنہ پابندیاں اور متعلقہ ٹیکنالوجی و مصنوعات کی درآمدی پابندیوں کو مزید سخت کرنا شامل ہے۔ اس حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 83.5 فیصد جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ امریکہ ماضی کے ٹیکنالوجی میں کھلے پن کے حامی ملک سے ایک نئے ٹیکنالوجی تحفظ پسند ملک میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس سے عالمی مصنوعی ذہانت کی تحقیق اور عملی استعمال کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔سروے میں 89.6 فیصد شرکا نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز اسی وقت تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں جب انہیں زیادہ سے زیادہ افراد استعمال کریں، ان میں بہتری لائیں اور اپنی آراء و تجربات فراہم کریں۔ ان کے مطابق کھلے استعمال کے ماحول میں ہی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح 90.1 فیصد جواب دہندگان نے رائے ظاہر کی کہ نام نہاد "چینی مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کا خطرہ” کا بیانیہ حقیقی معنوں میں سلامتی کے خدشات پر مبنی نہیں، بلکہ اس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے عالمی ماحولیاتی نظام پر امریکی بالادستی برقرار رکھنا ہے۔سروے کے مطابق 82.1 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی یا دانشورانہ املاک کے نام پر دوسرے ممالک کی مصنوعی ذہانت کمپنیوں کی ترقی کو محدود کرنا اور کھلے ماڈلز پر پابندیاں عائد کرنا بالآخر پورے مصنوعی ذہانت کے نظام کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور عالمی سائنسی و تکنیکی جدت کو متاثر کر سکتا ہے۔مزید برآں، 86.2 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ کھلا تعاون، ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کو مشترکہ طور پر بانٹنا اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہی مصنوعی ذہانت کی جدت اور ترقی کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کا مؤثر راستہ ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت