بیجنگ :چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے چینی سربراہ اور نائب وزیرِ اعظم حہ لی فینگ نے مذاکرات کے امریکی سربراہ، امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمسن گرئیر کے ساتھ ورچوئل تبادلۂ خیال کیا۔جمعہ کے روز فریقین نے بیجنگ میں چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، آئندہ مرحلے میں چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے حامل اقتصادی و تجارتی مسائل کے مناسب حل پر کھلے، گہرے اور تعمیری انداز میں تبادلۂ خیال کیا۔ چین نے حالیہ عرصے میں امریکہ کی جانب سے چین پر عائد تجارتی پابندیوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے صدور کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا، باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائے گا، اعتماد میں اضافہ کیا جائے گا اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، تاکہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستحکم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے اور چین۔امریکہ تعمیری تزویراتی استحکام پر مبنی تعلقات کی تشکیل کو فروغ دیا جا سکے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت