بیجنگ :چھانگ عہ پروگرام اور دیگر سائنسی منصوبوں سے حاصل ہونے والے تازہ ترین تحقیقی نتائج کی بنیاد پر، چین کی ایک سائنسی تحقیقی ٹیم نے ایک سے پچاس لاکھ کے پیمانے پر چاند کے مکمل ارضیاتی نقشے کا نیا ورژن تیار کر لیا ہے۔ مرکزی نقشہ تقریباً 280 سینٹی میٹر لمبا اور 120 سینٹی میٹر چوڑا ہے، جبکہ اس کے ساتھ قطب شمالی اور قطب جنوبی کے الگ ارضیاتی نقشے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس نقشے میں 13 ہزار سے زائد شہابی اثر سے بننے والے گڑھوں اور 81 اثراتی طاسوں کی درست نشاندہی کی گئی ہے، جن کی 14 اقسام کے ارضیاتی ڈھانچوں اور 17 اقسام کی چٹانوں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔چائنیز اکیڈمی آف جیولوجیکل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی کے ڈائریکٹر یانگ جی مِینگ نے کہا کہ چاند کے مکمل ارضیاتی نقشے کے اس نئے ورژن کا اجراء، چین کے مستقبل کے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن کی تعمیر، لینڈنگ سائٹس کے انتخاب اور گہرے خلائی مشنوں کے لیے اہم سائنسی بنیاد فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ نظامِ شمسی کے ارتقا سے متعلق انسانی تحقیق میں بھی چین کی ایک اہم سائنسی پیش رفت ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت