اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گردی سے متعلق ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قائم مقام نمائندے سون لے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف "زیرو ٹالرنس” کی پالیسی برقرار رکھی جائے اور نئی ٹیکنالوجیز کے مؤثر ضابطے کو مضبوط بنایا جائے، تاکہ دہشت گرد، مذہبی انتہا پسند اور نسلی علیحدگی پسند عناصر نئی ٹیکنالوجیز کا اپنی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور دراندازی کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ترقی پذیر ممالک کی انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں معاونت کرنی چاہیے تاکہ ان کا دفاعی نظام مزید مضبوط ہو۔سون لے نے کہا کہ عالمی برادری کو مشترکہ، تعاون پر مبنی، جامع اور پائیدار سلامتی کے تصور پر کاربند رہنا چاہیے، دہشت گردی کے مسئلے کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، اور باہمی اتحاد و تعاون کے ذریعے عالمی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے تیار ہے اور دہشت گردی سے پاک دنیا کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت