بیجنگ : سی جی ٹی این کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج کے مطابق، 92.7 فیصد شرکاء نے چین کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو خاصا سراہا ہے اور اسے قابلِ تقلید قرار دیاہے ۔87.4 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ قدرتی آفات سے پہلے چین بروقت تیاری اور منظم انداز میں مؤثر ردِعمل فراہم کرتا ہے۔ 94.2 فیصد نے اس رائے سے اتفاق کیا کہ چین کی ہنگامی امدادی ٹیکنالوجی میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے، جب کہ 93.7 فیصد کا کہنا ہے کہ آفات کی روک تھام اور امدادی عمل میں چین نے واقعی "انسانوں کی مرکزیت”کے نظریات پر عمل درآمد کیا ہے۔چین کا انٹیلیجنٹ موسمیاتی وارننگ سسٹم "ما زو” اب پاکستان سمیت سات ممالک میں عملی طور پر نافذ ہو چکا ہے، اور دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک "ما زو” کی ابتدائی وارننگ کی آپریشنل مصنوعات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں، 91.1 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ یہ اقدام چین کی جانب سے "گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں معاونت کے لیے ذمہ داری کا اظہار ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت