بیجنگ:مریکہ نے حال ہی میں دوبارہ چین، روس اور کیوبا کے فوجی تعاون کو بہانہ بنا کر کیوبا کی مزید کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے منگل کے روز ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے کئی بار اس معاملے پر چین کا موقف واضح کیا جا چکا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد کیوبا پر عائد پابندیاں ختم کرے اور بار بار دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانا بھی بند کرے۔ چین اور کیوبا کا تعاون شفاف اور قانونی ہے، اور چین قومی خودمختاری کے تحفظ اور بیرونی مداخلت کی مخالفت میں کیوبا کی حمایت جاری رکھے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت