بیجنگ: چین میں جاپانی جارحیت کے دور میں جاپانی فوج کے یونٹ 731 کے کیے گئے جرائم کے ثبوت کے میوزیم نے 12 اگست کو مرتب کیے گئے نئے تاریخی مواد کا اجراء کیا ۔731 یونٹ کے ہیلر دستے (مانچو پانچ سو تینتالیسویں یونٹ ) کے طبی سپاہی تانیزاکی اور دیگر نے 70 منٹ طویل اپنی زبانی شہادت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جاپانی فوج نے شکست سے عین قبل چین میں بڑی تعداد میں زہریلی گیس کے بم زمین میں چھپائے ۔یہ بیان جاپان کے چین میں ترک شدہ کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے پر مزید تحقیق کے لیے شہادتیں فراہم کرتا ہے ۔ ہر سال 15 اگست کو کچھ جاپانی سیاست دان "یاسوکونی شرائن "پر حاضری دیتے ہیں۔ حال ہی میں جاپان کے کچھ شہریوں نے ٹوکیو میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں یاسوکونی شرائن پر حاضری کے خلاف موقف اختیار کیا گیا اور جاپان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی جارحانہ تاریخ کا سامنا کرے۔جاپان کی یاماگوچی یونیورسٹی میں ایمریٹس پروفیسر اتسوشی کوکیٹسو نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے جاپانی سیاست دانوں کے یاسوکونی شرائن کے پچھلے دوروں نے نہ صرف جارحیت کی جنگ کی تاریخ کے بارے میں ان کی غلط فہمی کی عکاسی کی بلکہ عسکری نظریے کو بھی ہوا دی اور دوسرے ممالک کے ساتھ دشمنی کو بڑھاوا دیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت