بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ مشترکہ خوشحالی سوشلزم کا فطری تقاضا اور چینی طرز کی جدیدیت کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ مئی 2021 میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے صوبہ زے جیانگ کو مشترکہ خوشحالی کے مثالی علاقے کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور ترقی کا اہم مشن سونپا۔ شی جن پھنگ نے زے جیانگ پر زور دیا کہ وہ مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں مثال قائم کرنے میں پیش پیش رہے اور شہری و دیہی علاقوں، مختلف خطوں اور آمدنی کے درمیان فرق کو کم کرنے پر توجہ دے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زے جیانگ نے مشترکہ خوشحالی کی راہ تلاش کرنے میں مسلسل نئی پیش رفت کی ہے۔زے جیانگ نے شہری اور دیہی علاقوں، مختلف خطوں اور آمدنی کے درمیان فرق کم کرنے کے لیے نسبتاً پسماندہ پہاڑی اور جزیراتی کاؤنٹیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ مشترکہ خوشحالی کے مثالی علاقے کی تعمیر کے آغاز کے وقت صوبے کی 90 کاؤنٹیوں میں سے 28 نسبتاً پسماندہ پہاڑی اور جزیراتی کاؤنٹیاں تھیں، جو رقبے کے لحاظ سے صوبے کے تقریباً نصف حصے پر مشتمل تھیں۔زے جیانگ نے پہاڑی اور جزیراتی کاؤنٹیوں کے لیے "ایک کاؤنٹی، ایک پالیسی ” اور "ایک کاؤنٹی، ایک صنعت” کی حکمت عملی اپنائی، جس کے تحت ساحلی علاقوں اور پہاڑی و جزیراتی کاؤنٹیوں کے درمیان صنعتی پلیٹ فارمز، سائنسی و تکنیکی اختراعی وسائل اور دیگر وسائل کے اشتراک کو فروغ دیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبے نے نسبتاً پسماندہ کاؤنٹیوں کی ضرورت کے مطابق معاونت کے لیے "جڑواں کاؤنٹیوں” کے قیام کے ذریعے ہمہ گیر تعاون کو فروغ دیا۔ کاؤنٹیوں، خطوں اور مختلف محکموں کے درمیان باہمی تعاون کے اس طریقہ کار کے تحت چھوچو شہر کے سابق نسبتاً پسماندہ ضلع کھہ چنگ نے آپٹو الیکٹرانکس اور نئے مواد جیسی صنعتوں کو فروغ دیا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف یہ ضلع نسبتاً پسماندہ کاؤنٹیوں کی فہرست سے باہر نکل آیا بلکہ زے جیانگ کی اہم صنعتی کاؤنٹیوں میں بھی شامل ہوگیا۔مشترکہ خوشحالی کے مثالی علاقے کی تعمیر کے آغاز سے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زے جیانگ میں شہری اور دیہی آبادی کی فی کس آمدنی کے درمیان فرق 1.96 گنا سے کم ہو کر 1.81 گنا رہ گیا ہے۔ یہ فرق مسلسل 13 برس سے کم ہو رہا ہے، اور اس حوالے سے زے جیانگ چین کے بڑے اقتصادی صوبوں میں سرفہرست ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت