بیجنگ :اس موسم گرما میں چینی فلم "ایک بار مشرقِ وسطیٰ میں” نمائش کے لیے پیش کی گئی، جسے ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم شمال مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے سو فو نامی ایک باورچی کے نقطۂ نظر سے جنگ کے دوران عام لوگوں کی زندگیوں اور مصائب کو پیش کرتی ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق فلم نے مغربی سنیما میں رائج روایتی جنگی ہیرو ازم کی داستان سے ہٹ کر عام انسان کے نقطۂ نظر کو مرکز بنایا ہے۔ "بےفکری سے کھانا کھاؤ” جیسے سادہ اور عام فہم تصور کے ذریعے چینی عوام کے مشترکہ انسانی جذبات، ہم آہنگی کی اہمیت اور ظلم کی مخالفت جیسے تصورات کو مؤثر انداز میں فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔”بےفکری سے کھانا کھاؤ” عام چینی لوگوں کی روزمرہ بول چال میں استعمال ہونے والا ایک محبت بھرا جملہ ہے۔ فلم میں "ڈریگن ریستوران میں صرف امن اور اچھا کھانا ہے” کا مکالمہ فلم کی نمایاں باتوں میں شامل ہوگیا ہے۔ ایک ناظر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بہترین فلم کے آسکر ایوارڈ کی پوری طرح مستحق ہے۔ تاہم بہت سے دیگر ناظرین کا کہنا ہے کہ ایک باہم جڑی ہوئی دنیا میں چینی فلموں اور چینی کہانیوں کو پرکھنے کے لیے آسکر یا ہالی ووڈ کے روایتی معیار کو واحد پیمانہ بنانے کی ضرورت نہیں۔درحقیقت،امریکہ کی بالادستی کی وجہ سے ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرز فلموں میں امریکی ہیرو کو کسی حد تک تمسخر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔حقیقی دنیا میں یہ بات خود عیاں ہے کہ امریکہ آخرکار عالمی امن کا محافظ ہے یا امن کو ثبوتاژ کرنے والا اور جنگ پر اکسانے والاملک ہے۔ بعض بیرونِ ملک ناظرین کے مطابق، چینی عوام کی تخلیق کردہ یہ جنگ مخالف فلم ہالی ووڈ کے روایتی جنگی بیانیے پر ایک براہِ راست اور بےلاگ تنقیدہے۔ فلم کی کہانی جنگ زدہ مشرقِ وسطیٰ کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے۔ اگرچہ یہ ایک فنکارانہ تخلیق ہے، تاہم اس کا سب سے قابلِ غور پہلو اس کا حقیقت پسندانہ پیغام ہے۔امید ہے کہ لوگوں کے لیے "بےفکری سے کھانا کھاؤ” ایک معمول کی زندگی کی علامت بن جائے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت