بیجنگ : چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چھن شی نے ایک پریس کانفرنس میں حالیہ عسکری امور سے متعلق گفتگو کی ۔ آج سے 81 سال قبل 15 اگست کو جاپان نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن آج جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں نہ صرف تاریخی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوشش کرہی ہیں بلکہ اپنی عسکری قوت کو بھی بڑھا رہی ہیں ۔ جاپانی وزارت دفاع مالی سال 2027 کے لیے دفاعی بجٹ کی درخواست جمع کروانے والی ہے جس کی کل لاگت تقریباً 8.9 ٹریلین جاپانی ین ہے، جو ایک نئی بلند سطح ہو گی ۔ اس حوالے سے چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چھن شی نے کہا کہ ماضی میں جاپانی عسکریت پسندی نے پورے ایشیا کو آگ اور خون کے کھیل میں گھسیٹا ۔ نانجنگ قتل عام، باتان ڈیتھ مارچ، اور برما-تھائی لینڈ ڈیتھ ریلوے جیسے مظالم ایشیا اور دنیا کے لوگوں کے لیے بڑی تباہی کا باعث بنے اور جاپانی عوام کو بھی اس سے بہت نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی سچائی کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے اور انصاف اور امن کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے ماضی کے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرے، اپنے جرائم کا اعتراف کرے اور ان کا کفارہ ادا کرے، جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کی سختی سے پابندی کرے، اور "دوبارہ عسکریت پسندی ” کی خطرناک کارروائیاں بند کرے۔ انہوں نے جاپان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ غلط راستے کا انتخاب زیادہ بدترین شکست اور کڑے محاسبہ کا باعث بنے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت