بیجنگ :15 اگست کو عوامی جمہوریہ چین کا ماحولیاتی ضابطہ قانون باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا، جس سے چین میں ماحولیاتی نظام سے متعلق قانونی حکمرانی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی پر مبنی جدیدیت کے لیے قانونی بنیاد مزید مضبوط ہوئی ہے۔یہ عوامی جمہوریہ چین کے سول کوڈ کے بعد چین کا دوسرا قانون ہے جس کے نام میں "ضابطہ قانون” شامل ہے، جبکہ دنیا میں یہ پہلا قانون ہے جسے ماحولیاتی ضابطہ قانون کا نام دیا گیا ہے۔یہ ضابطہ صرف ماحولیات کا تحفظ نہیں کرتا بلکہ ہر فرد کے ماحولیاتی حقوق و مفادات کا بھی تحفظ کرتا ہے۔ ماضی میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق متعدد قوانین الگ الگ کام کرتے تھے، جبکہ اب ایک جامع ضابطے کے ذریعے ماحولیاتی حکمرانی کو منتشر قانون سازی اور ہنگامی بنیادوں پر قوانین میں ترامیم کے مرحلے سے نکال کر نظامی اور جدید مرحلے میں داخل کیا گیا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت