بیجنگ :چین میں 2026 کے موسمِ گرما کے فلمی سیزن کا باکس آفس 9.6 ارب یوان سے تجاوز کر گیا۔ رواں سال موسمِ گرما میں ریلیز ہونے والی فلموں کے موضوعات متنوع ہیں، جنہوں نے ناظرین کو سینما گھروں کا رخ کرنے کی جانب راغب کیا اور فلم بینی کی سرگرمی میں مسلسل اضافہ ہوا۔رواں موسم گرما میں چینی فلم "ایک بار مشرقِ وسطیٰ میں” نمائش کے لیے پیش کی گئی، جسے ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔فلم نے ایک غیر ملکی چھوٹے ریسٹورنٹ کو پس منظر بناتے ہوئے جنگ کی تباہ کاریوں کے درمیان عام لوگوں کی ثابت قدمی اور انسانی گرمجوشی کو پیش کیا ہے۔ متعدد حلقوں کے مطابق فلم نے مغربی سنیما میں رائج روایتی جنگی ہیرو ازم کی داستان سے ہٹ کر عام انسان کے نقطۂ نظر کو مرکز بنایا ہے۔ "بےفکری سے کھانا کھاؤ” جیسے سادہ اور عام فہم تصور کے ذریعے چینی عوام کے مشترکہ انسانی جذبات، ہم آہنگی کی اہمیت اور ظلم کی مخالفت جیسے تصورات کو مؤثر انداز میں فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت
Next Post