بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شیوئے شیانگ نے روس کے شہر ولادی ووستوک میں گیارہویں مشرقی اقتصادی فورم کے کل رکنی اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے "چین اور روس کے علاقائی تعاون کو گہرا کیا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جائے” کے عنوان سے خطاب کیا۔ ڈینگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں شمال مشرقی چین اور مشرق بعید جیسے خطوں کے درمیان تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین مشرق بعید میں روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین روس کے مشرق بعید میں "ایک علاقہ، ایک بندرگاہ” کی ترقی کے لیے فعال طور پر حمایت کرتا ہے، جس میں چین کی تقریباً 100 کمپنیاں فعال ہیں۔ چین تعاون کے اہم منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، اور فریقین کے درمیان باہمی ویزا فری پالیسی کی بدولت سرحدی بندرگاہوں پر افراد اور سامان دونوں کا خوش آئند بہاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس سال متعدد بار ملاقاتیں کی ہیں اور چین اور روس کے درمیان نئے دورمیں ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے اور فریقین کے درمیان ہمہ جہتی تعاون کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے۔ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور علاقائی تعاون کی گہری اور اعلیٰ سطحی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے تاکہ چین روس تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں نئی تونائی فراہم کی جا سکے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت