بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے چین کی ایگزی بیشن ٹیم کی جانب سے تائیوان سے متعلق غلط اقدامات کے خلاف جنوبی کوریا کی گوانگجو بیینالے بین الاقوامی نمائش سے دستبردار ہونے کے معاملے پر تبصرہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس بار نمائش کے منتظمین نے غلط طرزعمل پر اصرار کرتے ہوئے چین کے تائیوان علاقے کو اس کی حیثیت سے مکمل طور پر مطابقت نہ رکھنے والے نام کے تحت نمائش میں شرکت کی اجازت دی، جو صریحاً ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ فریق سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط روش درست کریں۔ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جمہوریہ کوریا کی حکومت عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کو چین کی واحد قانونی حکومت تسلیم کرتی ہے اور چین کے اس مؤقف کا احترام کرتی ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔رواں سال کے آغاز سے جنوبی کوریا کی جانب سے متعدد مرتبہ واضح کیا گیا ہے کہ ایک چین کے اصول پر اس کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ امید ہے کہ جنوبی کوریا کی حکومت اپنے سیاسی وعدے کی پاسداری کرے گی، اپنی ذمہ داری حقیقی معنوں میں نبھائے گی اور عملی اقدامات کے ذریعے ایک چین کے اصول پر عمل درآمد کرے گی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت