بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس کی۔ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کے وفد کے دورہ چین اور جاپان کے چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کی تنصیبات کے معائنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 31 اگست سے 5 ستمبر تک تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل، ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور 12 ممالک کے مستقل نمائندوں و اعلیٰ سفارت کاروں نے چین کی دعوت پر دورہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی یاد میں منعقدہ تقریبات کے موقع پر ہوا۔ ماضی میں جاپانی عسکریت پسندی نے چین کے خلاف جارحیت سے شدید انسانی تباہی مچائی اور چین میں جاپان کے چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کا سنگین تاریخی مسئلہ بھی چھوڑا۔ماؤ ننگ نے کہا کہ دورے کے ذریعے متعلقہ فریقوں نے چینی عوام کے جان و مال اور ماحول کے لیے ان کیمیائی ہتھیاروں سے لاحق سنگین خطرات کو مزید سمجھا۔ متعلقہ فریقوں نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن کے تحت جاپان پر زور دینے کی حمایت کی کہ وہ جلد اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور چین میں چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو مکمل، صاف اور پوری طرح تلف کرے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد چین کے عوام کو جلد ایک محفوظ سرزمین فراہم کرنا اور کیمیائی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے عالمی ہدف کی تکمیل میں پیش رفت کرنا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت