بیجنگ :چین کی ہائی اسپیڈ ریلوے لائنوں میں مزید اضافہ ہوا۔ بیجنگ- ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے کا شیونگ آن سے شانگ چھیو سیکشن ، شی آن–چھونگ چھنگ ہائی اسپیڈ ریلوے کا شی آن سے آن کھانگ سیکشن ، ای چھانگ–شنگ شان ہائی اسپیڈ ریلوے لائن اور ہاربن–ای چھون ہائی اسپیڈ ریلوے لائن سمیت چار نئی لائنیں فعال ہو چکی ہیں جو چین کے شمال، شمال مشرق، شمال مغرب اور وسطی علاقے کا احاطہ کرتی ہیں۔بیجنگ–ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے لائن چین کے "آٹھ عمودی، آٹھ افقی” ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک کی "ایک عمودی” لائن ہے۔ شانگ چھیو–حہ فئی، حہ فئی–آن چھنگ–جیو جیانگ، نان چھانگ–گان جو، گان جو–شینژن اور شینژن–ہانگ کانگ سیکشنز اس وقت فعال ہیں، جب کہ نان چھانگ–جیو جیانگ سیکشن زیر تعمیر ہے،اور بیجنگ فینگ تھائی–شیونگ آن سیکشن کی ابتدائی تیاریاں منظم انداز میں جاری ہیں۔ شیونگ آن–شانگ چھیو سیکشن پر سب سے تیز رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔شی آن–آن کھانگ ریلوے لائن کی کل لمبائی 171 کلومیٹر ہے جس کی ڈیزائن کے مطابق رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس لائن کے افتتاح سے مغربی علاقوں کی ترقی کو بڑی مدد ملے گی۔ای چھانگ–شنگ شان ہائی اسپیڈ ریلوے لائن کی کل لمبائی 101 کلومیٹر اور ڈیزائن کے مطابق رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔جب کہ ہاربن-ای چھون لائن چین کے سب سے شمالی علاقے کی ہائی اسپیڈ ریلوے لائن ہے،جس کی کل لمبائی 318 کلومیٹر ہے اور ڈیزائن کے مطابق اس کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھںٹہ ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت