بیجنگ :چین کے اپنے تیار کردہ پہلے سمندری ڈرلنگ جہاز "ڈریم” نے سمندری ڈرلنگ کے شعبے میں اپنا پہلا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ۔ جہاز کا یہ سفر 30 دن تک جاری رہا۔ بحیرہ جنوبی چین میں تقریباً 4100 میٹر گہرے پانی میں”ڈریم” ڈرلنگ جہاز نے دو کنووں کی کھدائی کا کام مکمل کیا اور بحیرہ جنوبی چین کے بیسن سے بیسالٹ کا نمونہ کامیابی سے حاصل کیا، جس سےانتہائی گہرے سمندر میں اس جہاز کی ڈرلنگ کے مکمل عمل کی صلاحیت کا اظہار ہوا ۔اس مشن کے دوران بحیرہ جنوبی چین کی ارضیاتی ساخت کے ارتقا پر سائنسی تحقیق، "کور سیمپل” حاصل کرنے کے نظام کی تشکیل ، اور چین میں تیار کردہ بنیادی ڈرلنگ آلات کے استعمال سمیت کئی حوالوں سے اہم پیش رفت حاصل کی گئی ۔ اس کامیابی سے چین کی گہرے سمندر میں5000 میٹر تک کی گہرائی میں ڈرلنگ کے ذریعے چٹانوں کے نمونے حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔یوں چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے ڈرلنگ جہاز کے ذریعے کامیابی سے گہرے سمندری طاس سے سخت چٹانوں کا نمونہ حاصل کیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت