بیجنگ :چینی کوسٹ گارڈ نے دو اہم ویڈیوز جاری کیں۔ فوجیان کوسٹ گارڈ نے بحری جہازوں کی ٹیم کو منظم کرتے ہوئے جنمین کے قریبی سمندری علاقے میں قانون کے نٖفاذ کے لیے معمول کا گشت کیا ۔ چینی کوسٹ گارڈ کے جوجیاجیان بحری جہازوں کی ٹیم نے چین کے جزیرہ تائیوان کے مشرقی سمندری علاقے میں قانون کے مطابق قانون کے نفاذ کا معمول کا گشت کیا۔ستمبر سے، فوجیان کوسٹ گارڈ نے بحری جہازوں کی ٹیم کو منظم کرتے ہوئے جنمین کے قریبی سمندری علاقے میں قانون کے مطابق معمول کا گشت کیا ۔ چینی کوسٹ گارڈ کی جاری کردہ ویڈیو میں فوجیان کوسٹ گارڈ نے جنمین کے جہاز پر موجود افراد کو کہا کہ” آسمان پر چاند پورا ہے، دنیا میں سب ملاپ کی آرزو رکھتے ہیں ، آبنائے کے دونوں طرف ایک ہی خاندان کے لوگ ہیں، آئیں مل کر ایک ہی چاند دیکھتے ہیں۔ مڈ آٹم فیسٹول پر، آپ کو خوشحال خاندان کی مبارکباد، ہم جلد ملیں گے "۔ستمبر سے، جوجیاجیان بحری جہازوں کی ٹیم نے متعلقہ سمندری علاقوں میں اپناکنٹرول مضبوط کیا، معمول کے بحری سفر اور کام کے نظام کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا، اور تائیوان کے ہم وطنوں سمیت چینی عوام کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات اور جان و مال کی حفاظت کو حقیقی طور پر تحفظ دیا۔ چینی کوسٹ گارڈ کی جاری کردہ ویڈیو میں، تائیوان جزیرے کا مرکزی پہاڑی سلسلہ واضح طور پر نظر آتا ہے۔چینی کوسٹ گارڈ بیورو کے ترجمان جیانگ لیو نے کہا کہ چینی کوسٹ گارڈ چین کے زیر انتظام آبی علاقے میں قانون کے نفاذ کی مضبوطی اور قومی و علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا تحفظ جاری رہے گا ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت