بیجنگ :روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کے غیر رسمی سربراہ اجلاس کے موقع پر ان کی چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ملاقات میں مثبت پیش رفت حاصل ہوگی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سربراہانِ مملکت کی سفارتی حکمتِ عملی کی رہنمائی چین اور روس کے تعلقات کے مستحکم اور طویل مدتی فروغ کے لیے سب سے اہم سیاسی ضمانت ہے۔ گو جیاکھون نے کہا کہ چین نومبر میں شینزن میں منعقد ہونے والے اپیک کے غیر رسمی سربراہ اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین روس کے ساتھ اپیک کے ” چائینیز ائیر ” کے متعدد ثمرات کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت