بیجنگ :امریکی ایوانِ نمائندگان کی چین سے متعلق خصوصی کمیٹی نے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں اسٹاربکس کی جانب سے نئے اسٹورز کھولنے کو تباہی” قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ میں نام نہاد "نسل کشی” کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔ امریکہ کا متعلقہ ادارہ سیاسی مقاصد کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے چین کو بدنام کرتا آیا ہے، اس لیے اس کے دعووں پر کوئی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔چینی ترجمان نے کہا کہ اس وقت سنکیانگ میں معاشرتی استحکام، اقتصادی ترقی، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی برقرار ہے۔ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے اور غیر ملکی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت