بیجنگ :چین کی وزارت نقل و حمل کی جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق،سات دن تک جاری قومی دن کی تعطیلات کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت کی تعداد 2.144 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی دن کی تعطیلات میں، ریلوے کے ذریعے مسافروں کے سفر کی تعداد مسلسل بڑھتی رہی جس میں لگاتار تین دن مسافروں کی تعداد نے 2 کروڑ سے تجاوز کیا ۔ اس کے علاوہ تقریباً 1.96 ارب سے زیادہ ٹرپس بذریعہ سڑک ہوئے ، جن میں سیلف ڈرائیونگ کا تناسب تقریباً 80 فیصد تھا اور نئی توانائی والی گاڑیوں سے سفر کی تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد بڑھی جبکہ بذریعہ جہاز لوگوں کی نقل وحمل یومیہ تقریباً 2.4 لاکھ رہی ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت