بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے یکم اکتوبر کو، کودائی موراتا کے مقدمے کی پہلی عوامی سماعت کی، جس پر جاپان میں چینی سفارت خانے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ یہ واقعہ، جس میں جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ایک حاضر سروس افسر نے چاقو سے مسلح ہو کر جاپان میں چینی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور چینی سفارتی عملے کو پرتشدد دھمکیاں دیں، بین الاقوامی برادری میں ایک انتہائی سنگین اور غیر معمولی واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے چینی سفارتی عملے کی سلامتی اور سفارتی مشن کی سیکیورٹی کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ اس واقعے نے کئی گہرے مسائل کو بے نقاب کیا ہے، جن میں جاپان میں دائیں بازو کی قوتوں کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں کی مناسب نگرانی اور نظم و ضبط کا فقدان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپانی فریق اس معاملے کو سنجیدگی سے اور قانون کے مطابق نمٹاتا ہے یا نہیں، یہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کرنے کی جاپانی حکومت کی صلاحیت کا امتحان ہوگا اور اس کا اثر جاپان کے قومی وقار اور بین الاقوامی ساکھ پر بھی پڑے گا۔ترجمان نے کہا کہ چین ایک بار پھر جاپانی فریق پر زور دیتا ہے کہ وہ اس واقعے کے مرتکب شخص کو سخت سزا دے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت